جماعت اسلامی ہاسن قسط۵

بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم

جماعت اسلامی ہاسن قسط ۵
تحریک کو اب باقاعدہ کام کرنے کے لئے افراد مل گئے۔جن میں سب سے نمایاں شخصیات عبدالسلام صاحب(سلام شامیانہ) عبدالقدوس صاحب(آزاد اسٹور گاندھی بازار) فضل اللہ شریف صاحب (ناظم حلقہ کارکنان)جمیل احمد جمؔیل صاحب اور پہلے ہاسن شہر کو جماعت اسلامی ہند سے متعارف کرانے والےجناب شہاب الرحمان صاحب۔  یہاں ان احباب کا حلقہ بننا شروع ہوگیا۔یہاں سے ہاسن کی جماعت کی تاریخ شروع ہوتی ہے جسے مولانا محمد سراج الحسن صاحب نے مسجد اعظم سے اس کا آغاز کیا اور نوجوانوں میں تحریکی حرکت پیدا کر دی۔ حلقہ بڑھنے لگا کام میں اضافہ ہونے لگا اب وہاں ایک مستقل آدمی کی ضرورت شدت سے محسوس ہونے لگی جو وہاں بیٹھ کر تحریک کے کام کا دائرہ بڑھائے اور جو لوگ اس کو حق جانتے ہوئے اس تحریک میں داخل ہوئے ہیں انکی تربیت کرے جو دوسروں کو بھی اس تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دے۔جن کے دلوں میں اس تحریک کی بیج پٹری ہے اس کی آبیاری کرے اور اسے پروان چڑھائے۔

تحریک کے لئے جن جن اسباب کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔وہ تمام اشیاء دھیرے دھیرے تحریک کو ملتے جاتے تھے۔کیوں کے اللہ کا فیصلہ یہ تھا کے اس تحریک کی جڑوں کو ہاسن شہر بلکے شہر ہی نہیں اس کے اطراف و اکناف میں پھیلنے کے اسباب فراہم کرے۔اسی اثناء میں بہار کے ایک عالم(چننائی) مدراس میں اپنی امامت کی نوکری  گنواتے ہوئے نوکری کی تلاش میں سرگرداں۔۔۔۔۔
اس کی اطلاع جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے پہلے امیر حلقہ سراج الحسنؒ کو ہوئی۔نوکری جانے کی وجہ بھی معلوم ہوئی۔اور پھر یہ بھی علم تھا کہ ہاسن کی جامع مسجد میں امام و خطیب کی ضرورت ہے۔مولانا سراج الحسن صاحب نے بہار کے اس عالم کو ہاسن بھیج دیا۔
جامع مسجد اس وقت کی سب سے بڑی مسجد تھی آج بھی ہاسن میں اس سے بڑی مسجدیں ہیں۔مگر بڑی مسجد صرف جامع مسجد ہی کو کہتے ہیں۔اچھی جاب تھی بہت کم لوگوں کو ایسی جاب ملتی ہے۔ایک امام کے لئے بڑی مسجد میں نوکری ایک خطیب کو بڑی مسجد میں جگہ ملنا اس کے لئے بہت بڑی خوشی نصیبی ہوتی ہے اور اس کے لئے کچھ کامپرامائز بھی کرنے تیار ہوجاتا ہے اور اگر تنخواہ میں بھی کچھ کمی ہوجائے کوئی پرابلم نہیں۔یہ وہ جاب ہوتی ہے جس کے لئے جاب کاضرورت مند انسان کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہوجاتا ہے۔اب یہاں مدراس سے نکالے گئے امام کو ہاسن میں جگہ مل گئی مگر چند دن بھی نہیں گزرے تھےکہ
باقی آئندہ
عبدالعلی
چامراج پیٹ
بنگلورو
9448256972
Footwear90@gmail.com


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.