Gullenhalli Sadiq sahab

10/09/2021
Friday
جمعہ ٢ صفرالمظفر۴۴٣


بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن


اللّٰه تعالئ مرحوم صادق صاحب کی مغفرت فرمائے۔جنت الفردوس میں اعلئ مقام عطاء فرمائے۔ان کی خدمات کو کوئی جانے یا نہ جانے لیکن اللہ تعالئ ضرور جانتا ہے کہ یہ کون لوگ تھے اور ان سے اللہ نے تحریک اسلامی کے لئے کیا خدمات لیں۔مخالفت کے طوفان میں جماعت اسلام  کا علم اٹھانے والوں میں اتنی ہمت و طاقت نہیں تھی کے وہ مخالفین کی مخالفت کو روکتے یا ٹوکتے۔مخالفین اگر جماعت کے کسی رفیق کوکوئی نقصان پہنچاتے یاشامیانہ وغیرہ کو آگ بھی لگاتے تو ان میں اتنی ہمت نہیں ہوتی کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔ایسے نازک دور میں گلن ہلی کےجناب عبدالستار صاحب کی ہمدردیاں جماعت کے ساتھ وابستہ ہوگئں۔جو غالبامرحوم  شہاب الرحمان صاحب{ہاسن شہر کے پہلے رکن جماعت}(شو گارڈن محبوب بھئیا کے بہنوئی) کی کوششوں کا پھل ثابت ہو۔یا پھر جمال احمد امین آبادی صاحب کی کوششوں کا ثمرہ جماعت کا نوائت واڈی کا دفتر گلن ہلی کے لوگوں کی آمد و رفت کا مرکز بنا رہا۔ہفتہ واری اجتماعات میں گلن ہلی کے چند نفوس شامل رہتے۔جماعت کی مخالفت بھی پورے شہر ہاسن کے مقابلے میں نوائت واڈی میں زیادہ رہی ہئے۔آج اگر نصیر محمد صاحب زندہ ہوتے تو سب سے زیادہ صادق صاحب کی موت پر غمگین ہوتے کیونکے مرحوم نصیر محمد صاحب اپنی گرفت گلن ہلی پر جمائے ہوئی تھی۔ جماعت کے مخالفین کو ان کے اپنے گھروں کے قریب راستہ روک کرمرحوم صادق صاحب نےدشمنان جماعت کے لوگوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر تم نے فلاں فلاں پر ہاتھ ڈالا تو ہم تمہارے گھروں میں گس جائیں گے.صادق صاحب کا جواب اینٹ کے مقابلے میں پتھر ثابت ہوا۔صادق صاحب اور ستار صاحب کی رسائی اس وقت کے امیر حلقہ سراج الحسن صاحب تک تھی۔گلن ہلی کی کسی قسم کی تبدیلی پر حلقہ اور مرکز کی خاص توجہ ہوتی تھی۔ ہم ان لوگوں کو صفہ اول کے سمجھتے ہیں جو سامنے دکھتے ہیں۔صف اول میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو دکھتے نہیں ہیں۔ نظروں سے اوجھل۔مگر تحریک کا حصہ۔تحریک کی اصل جان۔آج بھی بہت سےلوگ گلن ہلی کو جماعت کا گڑھ سمجھتے ہیں۔صادق صاحب اور ستار صاحب کو جماعت کے افراد میں شمار کرتے ہیں۔یہ میں جو لکھ رہا ہوں پوری ایمان داری اور سچائی کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھ رہا ہوں۔اگر میری تحریر پر شک ہے تو وہ جناب سید عبدالخالق سے محترم عبدالستار صاحب.محترم فیروز صاحب(کوہ نور سامل) اور محترم فضل اللہ شریف صاحب (شہزاد شکیب ملا کے نانا) سےتصدیق کرکےاپنی معلومات میں اضافہ اور  میری معلومات کو نا کافی قرار دے سکتے ہیں۔

عبدالعلی

چامراج پیٹ بنگلورو سے

9448256972

footwear90@gmail.com 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.