Tumakuru Ka Daura Adha Din

 



بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
السلام علیکم
امید ہے کہ بخیر ہونگے!
کل میں اپنے فالتو وقت کو مصروف رکھنے کی غرض سے ناظم ضلع ٹمکورو کی دعوت پر ان کے ساتھ ٹمکورو گیا۔


بہت اچھا رہا  ناظم ضلع کے آدھے دن کا دورہ۔
ٹمکورو کے احباب سے ملاقاتیں ہوئی۔ بہت سے میری جان پہچان کے افراد ملے۔

وہ حیرت سے پوچھنے لگے یہاں کیسے؟

یہاں اسلامک سنٹر کے نام سے ایک مسجد ہے جہاں ہفتہ واری اجتماعات ہوتے ہیں۔ اجتماع کا آغاز 10.30 پر ہوا اور 12.15 پر ختم ہوا۔

درس قرآن مولانا اسرار احمد عمری صاحب کے درس سے شروع ہوا۔ درس بہت شاندار رہا سامعین پوری یکسوئی سے درس سن رہے تھے۔

درس حدیث بھی بہت اچھی رہی۔ درس کا انتخاب اور پڑھنے کا انداز، اور روانی، جس سے پتا چلتا ہے کہ ان کے اندر خوب صلاحیتیں موجود ہیں۔ جماعت کا پلاٹفارم بہت اچھا ہے۔ یہاں موقعہ خوب ملتے ہیں۔

ایسے باصلاحیت افراد زرا کوشش کریں تو تقریروں سے انقلاب لا سکتے ہیں۔ بس جس چیز کو پیش کرنا ہے، اس کا انتخاب کرلیں۔ یاد نہ کریں بلکہ ایک سے دوبار زہن نشیں کرلیں۔ پھر پوڈیم پر کھڑے ہوجائیں۔ پھر دیکھیے اللہ کی مدد۔ جو جملے بتانے سے رہ گئے ہوں، ان کے بدل اس سے اچھے جملے، اللہ تعالی آپ کی زبان سے نکلوائے گا۔ آپ کی صلاحیت نکھر کر سامنے آجائیگی۔ ہمت کرکے قدم بڑھانے والوں کی اللہ تعالی مدد کرتا ہے۔ اس کی تعلیمات پھیلانے والوں کو وہ کمزور دیکھنا نہی چاہتا۔


حاصل مطالعہ کنڑی زبان میں تھا بہت اچھا رہا مگر یہاں بھی دیکھ کر پڑھنے کو آسان سمجھ کر پیش کیا گیا۔ پھر ناظم ضلع جناب سیدیسین صاحب کی تقریر رہی جو بہت اچھی رہی۔ بہت دنوں کے ریسٹ لینے کے بعد انہوں نے اپنی ساری کسر نکال دی ہوگی۔

حنیف اللہ صاحب نے بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کا ہلکا سا تعارف کرایا۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ جماعت کا ایک چھوٹا سا شعبہ کتنے بڑے کام کو انجام دے رہا ہے۔ وہ دینی کتابیں جن کو ہم اپنی جوانی کی عمر تک پہنچ کر بھی ہاتھ نہی لگایا، ان کتابوں کو بورڈ آف اسلامک اسٹڈیز کے ذریعے طالب علموں کو چھوٹی عمر میں پڑھائی جارہی ہیں۔ حنیف اللہ صاحب کا پیش کردہ تعارف جماعت اور اس کے ارکان کی ایک خوبصورت تصویر ہے۔

آخر میں

امیر مقامی اسد اللہ خان صاحب کے اعلانات اور دیکھ کر پڑھنے سے زیادہ اپنے الفاظ میں بیان کی تاکید پر زور دیا۔ یوں امیر مقامی لوگوں کی ایک ایک صلاحیت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جس سے لگتا ہے کہ مقامی جماعت میں کافی ساری خوبیاں پھیلنے کی امیدیں ہیں۔ مولانا اسرار احمد عمری کی دعا سے اجتماع برخاست ہوا۔ برخواست ہونے کے بعد بھی سارے افراد موجود رہے۔ ایک دوسرے سے محو گفتگو۔ آدھے لوگ تو ظہر پڑھ کر اپنے گھروں کو گئے۔ ایک اچھی تعداد اجتماع میں شریک رہی۔ اتوار کے دن کا اجتماع نہ آنے پر کسی عزر کی ضرورت نہیں۔




باوجود کافی تعداد موجود رہی۔ اللہ ہمارے تحریکی اجتماعات میں برکت دے۔  اجتماع کے ذریعہ ہماری صلاحیتوں میں۔ ترقی عطاء فرمائے۔  آمین

کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جن کی ذرا صحت اچھی نہی ہوئی کہ اجتماعات میں شرکت کرنے لگ جاتے ہیں۔  ایسا ہی ایک نام جناب روح اللہ صاحب کا ہے۔


دعا کریں اللہ روح اللہ صاحب کو جلد سے جلد شفاء عطاء فرمائے۔  ان کی اجتماع میں شرکت کو یقینی بنائے۔  اللہ ان کے جسم میں اتنی توانائی ڈالدے کے وہ کسی سہارے کے بغیر اپنا کام انجام دے سکیں۔  آمین


والسلام
عبدالعلی بن عبدالقدیر اصلاحی ہاسن۔

 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.