jamat e islami ek firqa

 


جماعت اسلامی فرقہ ہے؟

اگر جماعت اسلامی ایک فرقہ ہے تو اسلام کے ماننے والے جتنے بھی مسلک ہیں وہ فرقہ ہیں ۔ اور جب کسی مسلک کو فرقہ تسلیم نہی کیا جاتا ۔ تو اس سے کہیں زیادہ جماعت اسلامی ہے کہ جسے کسی بھی صورت میں فرقہ تسلیم نہی کیا جاسکتا۔

جماعت اسلامی کا اپنا کوئی مسلک نہی ہے کہ جس کے اپنے چند مراسم کو اختیار کرنے کا حکم دیا جاتا ہو اور جس کے اختیار کرنے سے اسے اس کا ممبر بنالیا جاتا ہو ۔ جماعت اسلامی، مسلک کو لوگوں کا نجی معاملہ سمجھتی ہے ۔ اور  اس سے چھیڑ چھاڑ کرنا نہیں چاہتی ۔ جماعت کو اس بات سے کوئی اعتراض نہی ہے کے کون کس مسلک پر عمل پیرا ہے۔ وہ تمام مسلک کو حق سمجھتی ہے ۔ اسی لئے اس کے پاس تمام ہی مسلکوں کے افراد ہیں ۔ جماعت اسلامی میں اہل سنت کے افراد کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود اہل حدیث کا ایک فرد برسوں اس جماعت کی قیادت کرتا رہا ہے۔ کیا کسی فرقے کے لیے یہ بات ممکن ہے کہ ایک فرقے کے لئے امام کسی دوسرے فرقے کا ہو۔ جماعت یہ چاہتی ہے کہ اللہ تعالی نے جن کاموں کے کرنے کا حکم دیا ہے ان کاموں کو کرنے کے لیے کوئی ہچکچاہٹ کوئی ڈر کوئی خوف مانع نہ ہو ۔ اللہ اور اس کا رسول جن کاموں کے کرنے سے منع کریں ان سے رک جائیں ۔ کسی قسم کا لالچ، یا منافع کی خواہش انہیں اللہ اور اس کے رسول کے فرمان کے خلاف جانے نہ دے ۔ اور جو لوگ بھی ان باتوں پر عمل کرتے ہیں۔  جماعت ان لوگوں سے خواہش کرتی ہے کہ وہ اس جماعت کے کام میں ہاتھ بٹائیں۔ آیے دن ہم دیکھتے رہتے ہیں کہ جو جماعت بھی کسی کام کو لیکر اٹھتی ہے تو اسے کچھ نہ کچھ افراد میسر آہی جاتے ہیں ۔ جماعت خواہش کرتی ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کے حکموں کے مطابق جو لوگ عمل کریں ۔ وہ انفرادی طور پر بھلائیاں اور نیکیاں کو فروغ دینے کا کام انجام نہ دیں بلکہ جماعت سے منسلک ہو کر پوری جماعت کو لے کر نیکیاں اور بھلائیاں کے فروغ دینے کا کام انجام دیں ۔ بدی اور برائیاں منظم ہو کر ہمارے سماج میں تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں ۔ جماعت اسلامی یہ کہتی ہے کہ جو لوگ دور بیٹھ کر یا کسی سے سن کر جماعت اسلامی کے بارے میں کوئی رائے قائم کر رہے ہیں ۔ ان کو چاہیے کے جماعت کے قریب آ کر اس کا معائنہ کریں جو بات بھی ہم میں سے کسی کو حق کے خلاف نظر آتی ہو ، براہ راست اس کے ذمہ داروں سے اس پر گفتگو کریں ۔ اگر جماعت اسلامی کا کام حق ہے اور اس کی اہمیت و  ضرورت ہے تو آپ اس کا ساتھ دیں اس کی مدد کریں اس کے کام میں شامل ہو جائیں ۔ اور اگر آپ کو ان کا کام پسند آتا ہے ،اور جماعت اسلامی سے اختلاف رکھتے ہیں تو آپ کو چاہیے کے اپنی ایک الگ جماعت بنالیں ،انفرادی کوششیں کامیاب نہیں ہوتیں ۔ جماعت اسلامی تو چاہتی ہی ہے کہ اس طرح کے کام انجام دینے والی جماعتیں اور بنے۔ کام میں تیزی آئے ،خدا کا پیغام خدا کے بندوں تک جتنا جلدی جتنا زیادہ ممکن ہوسکتاہے ہو جائے ۔ جماعت اسلامی تو ہر اس جماعت کی مدد کرتی ہے جو زمین میں بھلائیوں کے فروغ کے لئے جدوجہد کرتی ہیں ۔ جماعت اسلامی ہند نیکی کے کاموں میں  برادران وطن سے بھی مدد لیتی رہی ہے۔ اور ان کو جہاں مدد کی ضرورت پڑی اس کی مدد بھی کرتی آئی ہے ۔

جماعت یہ چاہتی ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کا حکم ،اس کی تعلیمات،اخلاقیات،معاشیات ،مساوات،عدل وانصاف کا ہر پہلو بازاروں میں دستیاب ہو، صرف جمعہ کی تقریروں، وعظوں اور درسوں کے اندر ہی نہ رہے۔

بہتر فرقے جنت کے والی حدیث سمجھنا ہمارے لئے ممکن نہی ہے۔ مگر ہمارے لئے یہ دیکھنا آسان ہے کے کون اللہ اور اس کے رسول کی ہدایت پر عمل پیرا ہے۔ اور کون اس سے ہٹا ہوا ہے۔ کون بالش بھر ہٹا ہوا ہے اور کون کوسوں دور ہے۔ اللہ نے ہم کو عقل سلیم، دل و دماغ سب کچھ اس لیے تو نہی دیا ہے کہ ہم ہمارے کاروبار اور لین دین کے لئے اس کا استعمال کریں اور دین کو سمجھنے کے لیے اپنی خواہشات یا ہمارے بزرگوں کے بتائے راستے پر سر پٹ دوڑنے لگیں۔ بہتر فرقے کا مطلب شاید یہ ہو کے ہم میں سے کسی کو بہتر جماعتوں کا مطالعہ کرکے بھی اطمینان نہی  ہوتا    تو   پھر  اپنی   ایک جماعت کو تریہتر سمجھ کر کام انجام  دیں ۔ 

 

عبدالعلی  ابن عبدالقدیر  اصلاحی  ہاسن

 

 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.