محترم حامد صاحب

السلام علیکم     آہ حامد صاب


بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم

حامد صاحب کے انتقال کی خبر سن کر بیحد افسوس ہوا۔حامد صاحب کو ہم لوگ بچپن سے ہی جانتے تھے،تبعیت میں سادگی،بلکے سادگی کی مکمل تصویر تھے۔نوائت واڈی کے دولت مند لوگوں میں انکاشمار ہوتا تھا۔مگر سادگی کا مکمل نمونہ۔سادہ لباس۔دوکان سے مکان۔مسجد۔اجتماع۔روز مرہ کی زندگی اپنی پیر دوڑی سے ہی انجام دیتے رہے۔گھر کے کام انجام دینا۔اپنے گھر سے 25 

میٹر کی دوری سے گھڑوں میں پانی بھر بھر کر لانا اور پوری جمبو 

فیملی کو پانی فراہم کرنا                           

یہ کوئی معمولی بات نہی ہے۔پانچ فرمابردار جوان بیٹوں کے رہتے ہوئے۔جن کے ایک 


اشارے پر ہر طرح کی خدمت انجام دینے والی اولاد کے ہوتے ہوئے یہ سب کام انجام دینا یہ 

وہ خوبیاں ہیں جو کم ہی کسی میں نظر آتی ہیں۔ہنس مکھ چہرا ،کسی کے سلام کا جواب مسکرا کر دینا۔

دو چار جملے کیوں نہ ہو ان سے بات کرلینا، چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا،ہر کسی سے مسکرا کر بات کرنا یہ حامد صاحب کی بڑی خوبیوں میں سے ایک رہی ہے۔

اجتماعات میں پابندی کے ساتھ شریک رہتے اجتماع کے ختم ہونے کے بعد بھی کافی دیر اسلامک سنٹر میں ٹہرتے تھے کچھ مطالعہ کرنے کے بعد ہی وہاں سے نکلتے۔بہر حال حامد بھائی کا انتقال 

تحریک اسلامی کے لئے ایک صدمہ ہے۔


حامد صاحب کا گھرانا پچھلے ایک سال سے ان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔نور محمد صاحب۔صابرہ

 آپا اور اب حامد صاحب۔یقینن تحریک اسلامی کے لئے  ایک بڑا صدمہ ہے۔میں سمجھتا ہوں کے حامد صاحب اپنی زندگی کا صحیح لطف لیا ہے۔انگریزی اردو میں مطالعہ۔قومی و بین القوامی خبروں پر نظرـکوئی بھی شخص ان سے کسی بھی معاملہ میں گفتگو کر سکتا تھا۔محلّے میں کسی کو ان سے شکایت نہیں۔کوئی بھی شخص یہ نہیں کہ سکتا کہ حامد صاحب نے یا ان کے گھر والوں سے کسی قسم کی کوئی تکلیف پہنچی ہو۔یہ وہ اعمال میں سے ہیں جن پر خود چلے اور بچوں کو بھی اسی راستے پر لگایا۔[خود کو اور اپنے اہل و عیال کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ کے مصداق۔]
                                                         
[تم میں کا بہترین شخص وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے اسکا پڑوسی محفوض رہے کے مصداق]

۔پتا نہئ حامد صاحب کتنوں کو خاموش سبق دے گئے ہوں جو گھر کے کام انجام دینے میں عار سمجھتے ہوں۔
اللہ تعالئ حامد صاحب کے اعمال کو قبول فرمایے،انکے گناہوں کو معاف فرمائے،انکو جنّت الفردوس میں اعلئ مقام عطا فرمائے۔اللہ تعالئ اپنے فضل سے باقی سفر آسان فرمائے۔آمین
عبدالعلی چامراج پیٹ بنگلورو سے۔
 



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.