ایک محلے میں دو آدمی رہتے تھے- جن کا شمار عزت دار۔دولت
مند۔شہر کے امیر لوگوں میں ہوا کرتا تھا-دونوں آپس میںں اچھے دوست تھے دونوں کے
گھر بھی قریب تھے۔دونوں کی تجارت بھی ایک تھی۔دونوں کی وفات بھی ایک مہینے کے فرق
سے ہوئی۔ایک دوست کی وفات ذی الحجہ مہں ہوئی اور دوسرے دوست کی محرّم میں
اتفاق سے دونوں ایک ہی تحریک سے وابستہ تھے۔دونوں اپنی اولاد کی تربیت میں اپنے سے
اچھا انسان دیکھنے کے خواہشمند تھے۔نماز روزہ دینی اجتماعات میں شرکت ان کی اولاد
کے ساتھ وہ خود بھی نظر آتےتھے۔اپنی اولاد کو صحیح رنگ میں رنگنے کا دونوں کا الگ
الگ انداز تھا۔ایک نے بچوں کی اصلاح کے لئے ڈانٹ اور مار کا راستہ اپنایا۔دوسرے
دوست نے بچوں کی اصلاح کے لئے افہام تفہیم اور نصیحت کا راستہ اپنایا
بچوں پر مارنے کا اثر یہ ہوتا تھا کہ وہ ویسی ہی غلطی
دوبادہ نہیں کرتے کیوں کے والد کی ناراضگی اور مار انہیں دوبارہ دہرانے نہیں
دیتی۔مگر اسی سے ملتی جلتی غلطیاں سرزد ہوہی جاتی رہیں اود ہر غلطی پر مار کھا کھا
کر اپنی اصلاح کرتے رہتے۔اپنے مار کھانے کی وجہ اپنے دوستوں کو بتا کر خاموشی کے
ساتھ اپنے دوستوں کی اصلاح بھی کردیتے تھےکیونکہ ان کے دوست غلطی کی سنگینی ان کے
جسم پر لگی چوٹ سے سمجھ کر اپنی اصلاح کرلیتے تھے۔ مجھے ریاضی کا وہ سوال یاد آرہا
ہے جو ٹیچر نے بچوں کو سکھایا تھا کہ ٣٠ آم دس بچوں میں تقسیم کرنے سے فی بچہ کتے
آم ملے؟
جواب تھا ٣ (شاباش)
چند دن بعد اسی ٹیچر نے پوچھا۔٣٠ سنترے دس بچوں میں
تقسیم پر فی بچہ کتنے سنترے ملے؟
جواب:- نہیں معلوم(مار تو پڑیگی ہی
)
دوسرے دوست کا طریقہ سمجھانا اور نصیحت کرنا جو مار کے
مقابلہ میں کافی آسان تھا۔سمجھانے میں وہ اور اس سے قریب ملتی جلتی غلطیوں پر
سمجھا دیا جاتاجس سے ویسی اور اسی طرح کی دوسری غلطی سرزد ہونے سے رہ جاتی۔پھر
رفتہ رفتہ نصیحت کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔راقم الحروف کو دونوں کے مزاج کا عملی
تجربا رہا ہے۔اور اپنے اندر دونوں کے اثرات محسوس کرتا ہے۔(سمجھانے والا اثر
دھندلا ہے۔اور مار کھانےوالا اثرگہرا)
دونوں بزرگوں نے اپنی اولاد کی تربیت کے سلسلے میں کافی
اہم رول ادا کیا ہے۔دونوں دوست دینی محفلوں میں ایک ساتھ نظر آتے ایک دوست ہمیشہ
سامعین بنکر دوسرے دوست سامع بھی اور اسٹیج پر بھی دونوں کی اولادیں اللّٰه کے فضل
سے نیک اور صالح۔تحریک کی اذان پر لبیک کہنے والے۔تحریک کی مسجد کی جماعت میں شریک
رہنے والے فرق اتنا کے کوئی پہلی صف میں تو کوئی دوسری تیسری صف میں۔
عبدالعلی۔ چامراج پیٹ۔ بنگلورو سے
9448256972
ایک کردار -------------------------- ہاسن شہر کے دو انسان
0
October 09, 2021
ایک کردار ------------ ہاسن شہر کے دو انسان
Tags
