بسم اللہ الرحمان الرحیم
تحریک میں آنے والے افراد کے نقوش کچھ ایسے ہیں جو با
آسانی پہچانا جاتا ہے۔
بتاو وہ کون ہیں جن کی شخصیت کچھ ایسی ہے؟
اپنی جوانی کے ابتدائی دور میں تحریک سے وابستہ
رہے،شروع سے ہی تحریک میں سرگرم عمل رہے۔انہی سرگرمیوں کے دوران تجارت میں بھی
رہے،تجارت انہی راس نہی آئی،تجارت میں ان کو نقصان ہوا ،یا انہوں نے تجارت کو
نقصان کیا دونوں برابر۔جماعت نے ان کا ہاتھ تھاما اور پھر وہ وقت اور آج کا وقت
انہوں نے تجارت کی طرف مڑ کر بھی نہی دیکھا۔
بتاو وہ کون ہیں؟
جماعت نے ان کے ذمہ جتنا کام دیا اتنا کام پوری دل جمعی
سے پورا کرتےاس کام میں ذرہ برابر کمی نہی کرتے اور نہ ذرہ برابر زیادہ کرتے۔صبح
سے شام تک اسٹیج میں ہلے بغیر بیٹھے رہتے،چاہے وہ اجتماع پانچ دس افراد پر مشتمل
ہو یا پانچ سو ان کے لئے سب برابر ہوتا تھا۔بور کرنے والے مقرر کی تقریر کو انہماک
سے سننا بھی پڑتا تھا جو کسی کے لیے بھی انتہائی آزمائشی اوقات ہوتے تھے۔ جب کہ
ہال میں بیٹھے کئی افراد تقریر کی بوریت سے تنگ آکر پانی،پیشاب،سگریٹ اور چائے کی
کمی محسوس کرتے ہوے نکل پڑتے۔
پروگرام کے اختتام پر فردا فردا ملاقات کرنا،اس دن کا
پورا کام کرنا، اپنی واپسی کا سفر دوسرے دن پر ٹالنا،
بتاو وہ کون ہیں؟
اپنے پورے سفر (ناظم علاقہ بننے)کے دوران کسی کو بھی
رکن بنانے کی کوشش یا اصرار نہی کیا،اور نہ کسی کو رکن بننے سے روکا،ہاں اپنے گھر
والوں کو ضرور رکن بنایا ہے،شاید گھر کے معاملے میں اپنی بات رکھ کر ان کے حال پر
نہی چھوڑا۔
شاید تحریک کے معاملے میں اپنی بات رکھی اور لوگوں کو
ان کے حال پر چھوڑا ہو۔
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
یہ مصراء ان پر فٹ نہی ہوتا۔
مٹی کے نم ہونے کے باوجود زرخیز زمین ہونے کے باوجود
بھی فصل امید سے کم ہی نکلی،شاید ہمت کی تھوڑی کمی ہو،سابق امیر حلقہ بنے ہوئے ایک
مدت گزر چکی ہوتی،اور آگے ایک مدت تک اس دور کو یاد رکھا جانے والا ہوتا۔
بتاو وہ کون ہیں؟
کسی نے دعوت کردی تو اس کو قبول کیا ورنہ بھوکے ہی گزار
دیا۔دعوت کھانے والوں پر اعتراض کیوں؟
دعوت دینے والوں پر اعتراض کیوں نہی؟
بتاو وہ کون ہیں؟
ان کے "داماد" پیدائشی تحریک سے وابستہ،ایس
آئی او کے صدر،تھوڑی سی نصیحت کافی،اگر ان کے رکن بننے پر کسی کو اعترا ض کیوں
،اگر مان بھی لیا جائے کہ ان کی محنت اور ان کی سفارش سے رکنیت ہوئی ہیے، تو کوئی
بڑی بات بھی نہی کیونکہ ان کے داماد ہم میں کا بہترین شخص ہے،ہاں اگر انتخاب رکنیت
غلط ہوتا تو بات اچھالنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا۔
بتاو وہ کون ہیں؟
تحریک میں ان کی پکڑ ہبلی سے ہاسن تک،ارے ہلی سے نئی
دللی تک،امیر حلقہ سے امیر جماعت تک،امین الحسن سے سراج الحسن تک،عمری
،فلاحی،ندوی،قاسمی،اصلاحی،سب پر دسترس، مگر سفارش کسی کی نہی،امیر مقامی بننے کے
لئے سفارش کی امید رکھنا ان سے فضول ہے۔ ان سے میری خوب بنتی ہے،مگر میری ان سے
کم۔
میرے تجربے میں ان سے محبت کی دو مثالیں ہیں،ایک ان کی
پوسٹ پر میرے کامنٹ سے ناراض ہوکر گروپ چھوڑنے والا،
دوسرا ان کی دعوت پر سب کو بلا کر مجھے چھوڑنے والا۔
میری پسند،میرا ووٹ،اس دعوت پر ہے جو مجھے چھوڑ کر اپنی
ناراضی کا ثبوت دے۔نہ کے گروپ چھوڑے،گروپ میں رہتے ہوئے گروپ سے نکالنے کی سازش
کرنا اچھا ہے۔
گروپ کو اپنا ہم خیال بنانا اور اپنے خیال سے ٹکرانے
والے کو ہٹانا یہ سب کام گروپ میں رہ کر کر سکتے ہیں،اگر خیال نیک ہے تو گروپ میں
فرشتہ صفت لوگوں کا ساتھ ملے گا اور اگر خیال بد ہے تو شیطان صفت لوگوں کا سپورٹ
ملے گا۔انشاء اللہ
عبدالعلی
چامراج پیٹ
بنگلورو
