MAKTABA




السلام علیکم
صالیڈاریٹی کا ریاستی سطح پر پروگرام ہونے جارہا ہے۔ ہمارے اجتماعات کی خوبصورتی و کامیابی کا راز ہمارا مکتبہ ہے ۔ مکتبے کا سائز اور کتابوں کی سیل سے اجتماع کی کامیابی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ جس کے لئے مکتبے کی جگہ کا انتخاب بھی کافی اہمیت رکھتا ہے ۔ہماری تمام کتابوں کا موجود ہونا اس میں شامل ہو ۔ عام طور پر مکتبے کا سائز چھوٹا کرکے کتابیں بھر دی جاتی ہیں ، جس سے مکتبہ بھرا بھرا رہتا ہے مگر لوگوں کی ضرورت کی کتابیں وہاں نہی رہتیں ۔یا پھر ایک عنوان کی کتاب دو دو تین تین جگہ رکھ کر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ساری کتابیں آچکی ہیں ۔ جبکے سو میں کی پچیس کتابیں بھی وہاں آئی ہوئی نہی ہوتیں۔ ہمارے نوجوانوں کو ہمارا مکتبہ اور ہماری کتابوں کے ڈھیر سارے عنوانات پر مبنی کتابوں کی نمائش کرانے کا یہ بہترین موقع ہے ۔ جس سے کوئی سیل ہو یا نہ ہو ہمارے مکتبے کی پوری آن بان اور شان کے ساتھ نمائش ضرور ہونی چاہے ۔جس سے نوجوانوں کا دل باغ باغ ہوجائے ،ان کے اندر کتابیں پڑھنے کی خواہش پیدا ہوجائے ۔  دوران وقفہ مائک کے زریعے کتابوں کا ہلکہ پھلکہ تعارف ہو تو اچھا ہے ۔ نوجوانوں میں کتابیں پڑھنے کا شعور اب ذرا ذرا  بڑھنے لگا ہے ۔ مکتبہ جو کچھ رعایت دیتا ہے وہ تو دیتا ہی ہے۔ اور اس کے ساتھ سالیڈاریٹی بھی اپنی طرف سے مکتبے کو رعایت دے تاکہ مکتبہ اپنی رعایت کو اور بڑھائے ۔ اپنے سیل میں زیادہ اضافہ کرے ۔ تحریکی کتابیں پھر سے جڑپکڑنا شروع ہوجائیں ۔
فقط
والسلام
عبدالعلی ہاسن 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.