Happy New Year

 


السلام علیکم

امید ہے بخیر ہونگے ، آپ تمام کو سال 2023 کی مبارکباد قبول ہو ، ویسے دنیا میں سال 2022 کے جانے کی اور سال 2023 کے آنے کی خوشییاں مناتے ہیں ۔ انسان زمانے قدیم سے ہر دن اور ہر مہینہ اور ہر سال کے آغاز پر اپنی خوشی کا اظہار کرتا آرہا ہے ۔ انسان کے ساتھ اس کی خوشی نے بھی ترقی کی ہے ۔ خوشی اور مبارکبا دسے بڑھتے بڑھتے اپنے لیے کپڑے بنوانا ، اور کیک کا کاٹا جانا ۔ چراغاں روشن کرنا وغیرہ اپنی اس خوشی میں شامل کرلیا ہے ۔

اب وہ اپنی اس خوشی کو بغیر شراب نوشی کے ، بغیر بہکی باتوں کے ، بغیر گالی گلوچ کے ، بغیر جھگڑے کے ، نئے سال کا آغاز کرنا گناہ سمجھتے ہیں ۔ بعض حکمراں اور مزہبی لوگ اب نئے سال کی آمد سے خوف کھارہے ہیں ۔ اولاد کے کسی غلط عمل کے کرجانے یا کسی حادثے کا شکار ہوجانے کے خوف سے لاک ڈاون تک کرانے کی کوشش کرڈالتے ہیں ۔

 

 2023 عام سالوں کی طرح  ہے ۔ہر نیا سال کسی کے لئے غم کا اور کسی کے لئے خوشیوں کا اور کسی کے لئے غم اور خوشی کا سال ثابت ہوا ہے  ۔ اس سے کسی کو انکار نہی ہوسکتا کہ ہر آنے والا نیا سال انسان کو پرانا بنانے چلا آتا  ہیے ۔ اسی طرح چند نئے سالوں کی آمد انسان کو بڈھا ، کھوسٹ بنادیتا ہے ۔ یہ ہے نئے سال کی حقیقت جس کے پہلے دن سے ہی انسان کی ذلت کی خبریں ٹی وی اور وہاٹس ایپ کی دنیا نشر کرتی ہیں ۔

اس دنیا میں لاکھوں بار نیا سال پرانا ہونے کے لئےآتا رہا ہے ۔ اس دنیا نے ہزاروں لاکھوں نہی بلکہ کروڑوں سال کا سفر طئے کرنے کے باوجود اس کے اندر کوئی اودھم مچانے والے منظر نہی دیکھے گئے  ۔ اس پوری کائنات میں اس چھوٹی سی زمیں پر جس کی حیثیت کائنات کے مقابل میں مٹر کے دانے کے  برابر بھی نہی ہے ، یہاں پر آدمی نام کی مخلوق اس کے ایک تہائی حصے سے بھی کم رقبہ پر آباد ہے ۔ جسے اس زمین پر بسنے والی ساری مخلوق اپنے سے اشرف و اعلئ مانتی ہے ۔

نیا سال اپنی قوت میں اضافہ کرنے کا سال ہونا چائیے ۔ روٹھوں کو منانے والا سال ہونا چاہیے ۔ اپنی انا کو فنا کرنے والا سال ہونا چاہیے ۔ ہر قسم کی رشتہ داریوں سے قربت ان کی مشکلات کے حل کے لئے انتہائی جدوجہد کرنے والا سال ہونا چاہیے ۔ اپنے رشتے داروں میں کسی کی پراپرٹی کی تقسیم میں کسی قسم کی دھاندلی نہی ہونا چاہیے ۔ جو شخص اپنے رشتے دار کا حق ادا نہی کرسکتا اور مال کھاجاتا ہے یا اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کو لیکر ظلم ہوتا دیکھ کر خاموش رہتا ہے ۔ وہ کیونکر عوام پر خلافت قائم کرسکتا ہے ۔

میرا اور آپ کا 2022 تک کا رکارڈ مالک کے پاس فائل ہونے جارہا ہے ۔ چند سالوں میں ہم جیسے بہتوں کو کسے درخت کے ، بےجان بیج کی طرح مٹی میں دبادیا جائے گا ۔ پھر خدا کے حکم سے جس طرح زمین سے درخت اگتے ہیں اسی طرح ہم اپنے اپنے مدفن سے حاضر ہوجائینگے ۔

  ہماری زمین جس پر ناجائز قبضہ تھا خدا کے قبضے میں ہوگی ۔ نئے سال کا آغاز نئی کتابوں کے مطالعہ سے شروع ہو ۔ ظلمت سے بھری طاقتور دنیا کا ہاتھ پکڑنے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے ۔

   آپ سب کو نیا سال مبارک ہو ۔

 

  والسلام

 

  عبدالعلی بن عبدالقدیر اصلاحی ہاسن

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.