جمعہ کی نماز اسلامک سنٹر میں پڑھنے کا موقع ملا۔ عید کے لئے ہاسن جانا ہوا تھا۔ جمعہ کا اردو خطبہ امیرِ مقامی جناب شبّیر ملّا صاحب نے دیا۔ عربی خطبہ اور امامت حسن سہیل نے دیا، حسن سہیل اب تک اذان، اقامت، کفن دفن کے کاموں میں دیکھا جاتا رہا تھا۔ ان کی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں جماعت کا کردار رہا ہے۔ سہیل صاحب کو ان دوسرے کاموں کے علاوہ مسجد کے ممبر تک پہنچایا ہے جماعت نے۔ اللہ سہیل صاحب کے اعمال کو قبول فرمائے انہیں ان میدانوں میں ترقی کی راہیں کھولے۔ آمین
میں جماعت میں ایک اور Talent Person کی طرف توجّہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ، اس شخص کو قرآن کا ایک بڑا حصہ یاد ہے (غالباً آٹھ پارے) اور قراءت تجوید کے ساتھ بڑی پیاری آواز میں، اس سے پہلے کئی بار اسلامک سنٹر میں جمعہ پڑھا چکے ہیں۔ کیوں نہ ہمارے کارکن کو ایسے موقع پر ان کی صلاحیت کا استعمال کیا جائے۔ مولانا عبدالقدیر اصلاحی صاحب جمعہ کا خطبہ ختم کرتے ہی ممبر سے ان صاحب کو اشارہ کرتے اور وہ امامت کے لئے آ گے بڑھتے۔ ہمارے ایک ایک کارکن کی خوبیوں کو برسرِ عام لانا چاہیے۔ چاہے وہ چھوٹی ہو یا بڑی۔
عبدالعلی بن عبدالقدیر اصلاحی ہاسن
