Wabistagan
0
February 18, 2025
میٹرو شہر کا ماہانہ اجتماع پچھلے مہینے نہ ہونے کی وجہ میں نے یہ سمجھا کہ شاید ارکان کا آل انڈیا اجتماع ہونے کی وجہ سے وابستگان کے اجتماع کو مئخر کیا گیا ہو۔ بعد میں مجھے معلوم ہوا کے وابستگان کا اجتماع جو سال میں بارہ مرتبہ ہوتا تھا، اب اس اجتماع کی تعداد کو گھٹا کر بارہ کی جگہ چھے کردیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ چہرے جو ہر مہینےایک دوسرے کو دیکھتے آرہے تھے وہ اب دومہینے میں ایک بار ملاقات کریں گے۔ اور اگر وہ کسی وجہ سے شرکت سے محروم ہوے تو ان کا دیدار چارمہینے بعد ہوسکے گا۔
محترم ذمہ داراں ہمارے اجتماعات ہمیں ایک طرح سے ریچارج کرتی ہیں، جس طرح E کمینیکشن کے لئے سم ریچارج کی ضرورت پڑتی ہے اسی طرح تحریکی افراد کو ریچارج کرنے کے لئے اجتماعات لازمی اور ضروری ہیں۔ سم کارڈ کے مطابق ہر مہینے کا ریچارج لازمی ہے اسی طرح ہمارا اجتماع بھی ہر مہینے لازمی ہو، اور جس طرح سم کمپنیاں مہینے 28 دن کا بناتی ہیں اسی طرح میٹرو کے اجتماعات کا ریچارج پلان 28 دن کا ہو، چونکے ہمارے اجتماع کا دن اتوار مختص ہے اس لئے اگر 28 دن پر اجتماع اتوار میں رکھا جانا ناممکن ہے۔ اس کے لئے تین دن پہلے جو اتوار پڑتا ہے، یا ایک دن دو دن بعد والے اتوار کو 28 دن والا تصور کرکے عمل میں لایا جانا چاہیے۔
ماہانہ اجتماعات میں ریچارج کرانے والوں کی کمی دیکھتے ہوئے ریچارج پلان چینج کرنا تحریک کے لئے بڑے خسارے کا سبب بن سکتا ہے۔ تحریک کی جان اجتماعات ہیں۔ ہاں البتہ لوگوں کا لحاظ رکھتے ہوئے اور اپنے پاس مقرریں کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہویے اجتماع کے وقت میں کمی کرسکتے ہیں اور کرنا بھی چاہیے ۔ اجتماع ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ کا نہ ہو، اور شرکاء بھی خود کو لازمی بنانے کی کوشش کریں کہ وہ ایک بجے یہاں ظہر پڑھ کر واپس جائیں ۔
اصل کام اجتماع نہیں ہے بلکہ اجتماع بعد آپس کی گفتگوئیں ہیں۔ جو اجتماعات کی رونق ہوتی ہیں۔ جس سے اجتماع اور تحریک پروان چڑھتی ہیں۔ ایک ڈیڑھ گھنٹے کا اجتماع اور ایک ڈیڑھ گھنٹے کی آپس میں ملاقاتیں، اس عمل کو جاری کریںگے تو انشاء اللہ رفقاء اس گنتی میں لگیں گے کہ اگلا میڑو میٹ فلاں تاریخ پر پڑے گا۔ اور اگر کوئی رفیق اپنی شرکت کسی وجہ سے نہ کرپائے تو انہیں کافی دن تک اس کا افسوس رہے گا۔ اجتماعات کے کام کو اتنا موئثر بناکر اس انجام تک پہنچایں کہ تعداد کی زیادتی کے پیش نظر ایک ہی تاریخ میں ایک ہی وقت پر ایک ہی جگہ میں اجتماع کرنا ناممکن ہونے لگے۔
اور اجتماعات رکھنے کی وجہ یہی تھی کہ یہاں ہر فرد کو اپنا ہم خیال مل جاتا ہے۔ ہر فرد یہاں سے تقویت پاتا ہے اور اپنے علاقے میں اس تحریک کو فروغ دیتا ہے۔ اجتماع میں درس وغیرہ ضمنی چیزیں ہیں اصل چیز تحریکی افراد جو شہر بھر میں بکھرے پڑے ہیں انہی مہینے مہینے ماقات اور ایک دوسرے کو سمجھنے اپنے اپنے علاقے کی تحریکی سرگرمیں پر تبادلے خیال کریں، اور جو کمزوری اپنے اندر نظر آتی ہے اسے دور کریں۔
معلوم نہی کے کیا وجہ تھی جسے مہینہ میں انجام دینا تھا وہ اب دو مہینے میں انجام پائے گا۔
مجھے نہی لگتا کہ اس سے کوئی فائدہ حاصل ہوگا۔ اگر لوگوں میں اجتماعات سے اکتاہٹ ہے تو اس کا علاج یہ نہی کہ ہم اپنی ملاقاتوں کو دومہینے پر رکھیں، علاج بیماری کا کیا جانا چاہیے نہ کہ بیمار اور صحت مند سب کا۔
مناسب ہوتا ہمارے اجتماعات ہر مہینے باقاعدگی سے ہوتے اور 12.40 تک رکھنے کے بجائے 12.00 بجے پر ختم کرتے اور شرکاء کے لئے یقینی بناتے کہ ظہر ایک بجے بفٹ میں ادا کریں۔ جس سے ملاقاتوں اور ایک دوسرے کے کاموں پر ایک دوسرے کی ضرورتوں پر نظر رہتی آپس میں تبادلِ خیال کا اچھا موقع اور وقت فراہم ہوتا ہے۔ اور پھر ہمارے پاس پہلے کے مقابلے میں زیادہ مقررین ہیں جنہیں پروگرام میں حصہ لینا کا موقع دیا جاسکتا ہے اور ان کی صلاحیتوں کو ابھارا جاسکتا ہے۔ ارتقاء کے درجے طئے کرتے رہنا چاہیے۔ وہ ایسے راستے ہیں جن کی آخری منزل کبھی آنے والی نہیں مگر ہر بلندی کے اوپر اور بلندیاں ہیں۔
والسلام عبدالعلی بن عبدالقدیر اصلاحی ہاسن
