Hamara weekly ijtema

السلام علیکم

جیسا کے آپ سب جانتے ہیں ہمارا ہفتہ واری اجتماع جمعہ مغرب بعد کے بجائے اب باقاعدہ طور پر اتوار صبح دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کردیاگیا ہےایسا کیئے ہوئے چند ہفتے بھی نہیں ہوئے ہیں۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کے بجائے اتوار کے پہلے جیسا تھا ویسا کردیا جائے۔اور یہ خیال اس وجہ سے بھی دیا جارہا ہے کے حالیہ ہفتوں میں رفقاء کی تعداد میں کچھ کمی ہوئی ہے۔ہمیشہ سے ایسا ہوتا رہا ہے۔١٩/٢٠ تو ہر جگہ ہوتا ہی ہے۔

ہمارا کام یہ نہیں کے ہم تعداد دیکھ کر فیصلے کریں۔ جماعت نےکافی سوچ کر رفقاء کی رائے لیکر رفقاء کے سہولت کا خیال کرتے ہوئے امیر مقامی  اقبال احمد گڈیال صاحب نے ارکان کی رضامندی سے فیصلہ کیا ہے۔ رائے مشورے سے ہونے والے فیصلوں پر اللہ کی تائید ہوتی ہے۔اب اس پر مزید اپنی بے اطمینانی ظاہر کرنا مناسب نہیں۔

اب اگر ہمیں کسی چیز پر توجہ دینی ہو تو وہ یہ کے ہم ہمارے اجتماعات کو کیسے موثر بنا سکتے ہیں جس سے کے اجتماع کامیاب ہو۔چھوٹ جانے پر افسوس ہو۔ تجسس ہوکے آج اجتماع میں کس نے کیا پیش کیا۔ اور بھی بہت سی چیزیں اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے۔ اجتماع دن یا وقت کے لحاظ سے کامیاب و ناکام نہی ہوتا۔ ہمارے ذوق اور شوق کا بھی بڑا دخل ہے۔ ہمارے اچھے دروس اور ہماری اچھی تیاری کے ساتھ ہونے والی تقریریں بھی ہمارے اجتماع کو کامیاب بناتے ہیں۔

اتوار کا اجتماع

عبدالعلی

چامراج پیٹ

9448256972

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.