کلیم صاحب کا فون

بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم

 

کلیم صاحب کا فون وہ خود مجھے اپنی اہلیہ کے انتقال کی خبر دینے کے لئے۔

مجھ سے رہا نہیں گیا۔میں کیا انکو صبر کی تلقین کرتا خود مجھ پر رقت طاری ہوگئی۔میرا اپنا بندھ ٹوٹ رہا تھا۔

محمودالرحمان کلیم کی اہلیہ محترمہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی دماغ کچھ ماضی کی سوچوں میں گم ہوگیا۔

کلیم صاحب اپنی ٹیلرنگ کی دوکان میں اچھا خاصہ کاروبار اپنی بیوی بچوں اور اپنے کاروبار اور تحریکی سرگرمیوں میں مگن۔گاڑی اپنی رفتار سے دنیا کے سفر میں رواں دواں۔کلیم صاحب اور انکی اہلیہ محترمہ اپنی انکھوں میں مستقبل کے خواب سجائے۔اپنے ذاتی مکان و دوکان جیسا کے عام طور پر ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے۔

اچانک انکی اہلیہ کی طبعیت بگڑتی ہئے۔شروع شروع میں یہی سوچ کر کے ایک دو دن میں ٹھیک ہوجائنگی۔پھر اپنے آپ کو تسللی دی ہوگی کے ایک دو ہفتہ میں ٹھیک ہوجائےگی۔مگر یہ کیا سال پر سال گزرگئے مرض کے ٹھیک ہونے کا نام نہیں۔

تیرہ چودھ برس یوں ہی؟ یوں ہی نہیں گزرے ہونگے ایک ایک دن ایک ایک رات پہاڑ کی طرح گزرا ہوگا۔ اف میرے خدا پتا نہیں کن آزمائشوں سے کلیم بھائی اور ان کی فیملی کو گزرنا پڑا ہوگا۔آجکل کا ایک امیر انسان ہفتہ دس دن کے لئے بیمار ہوجائے علاج و معالجہ کا خرچ سے اس کے ہاتھ پیر پھولنے لگ جاتے ہیں۔دنیا بڑی قریب سے کلیم بھائی کی حرکت کو دیکھتی رہی ہے۔ بس یہ پوچھنے کا حوصلہ نہیں تھا کسی کے پاس کے ۔آپ یہ سب کیسے میانیج کر رہے ہیں؟

اللہ نے بلا کا صبر دیا ہے کلیم صاحب کی فیملی کو۔کافی خدمات کی ہونگی ان کے بچوں نے۔کلیم صاحب کا پیشہ بھی اس سے متاثر ہوا ہوگا۔اپنی کمائی کی کمی پر قناعت کرنی پڑی ہوگی۔اپنے مستقبل کے خوابوں کو چکنا چور کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔برسوں سے لوگوں کو نئے نئے کپڑے سی کر دینے والے کلیم صاحب۔۔۔۔میں نے برسوں سے انہیں کوئی نئی چیز لیتے نہیں دیکھا۔

اللہ تعالئ عضراءآپا کی بال بال مغفرت فرمائے۔ان کا یہ لمبا مرض ان کے گناہوں کا کفارہ بنے جنت میں ان کے لئے مکان ہو اور وہ اپنی فیملی کے تمام افراد کے ساتھ اس میں مقیم ہوں۔

اللہ تعالئ کلیم صاحب کو ان کی اولاد سے سکون عطا فرمائے۔ان کی اولاد سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی کرے۔کلیم صاحب کو صحت و تندرست رکھے تحریکی سرگرمیوں کو جاری رکھنے ان کے بازووں میں طاقت دے۔ ان کی اولاد کو دنیا میں مال و دولت عزت و شہرت سے نوازے۔اولاد کی دعاوٓں اور صالح عمل سے عضراء آپا کے دراجات بلند ہوتے رہیں۔

عبدالعلی آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے

 اے اللہ!    ہمیں ایسی آزمائشوں میں نہ ڈال جس کے اٹھانے کی ہم میں سکت نہی ہے۔


9448256972

عبدالعلی

بنگلورو

12/10/2021

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.