Ijtema-17/12/2021

بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
جمعہ۔
17/12/2021


میسورروڈ بنگلور کے آج کے ہفتہ
واری اجتماع میں درس قرآن مولانا مستقیم صاحب نے پیش کیادرس حدیث محمد عمران صاحب نے کنڑی زبان میں پیش کیا۔ اور حاصل مطالعہ عبدالعلی نے پیش کیا ۔





مولانا مستقیم صاحب نے سورہ ملک کے پہلے رکوع کی آیات تلاوت فرمائیں۔جس میں بتایا گیااس سورت میں  کہ اللہ تعالی نے اپنا تعارف کرایا ہے۔غفلت میں پڑے لوگوں کو چونکایا ہے۔اسلام کی تعلیمات کا تعارف کرایا ہے۔



Maulana mustaqeem Sb

عمران صاحب نے اپنا درس حدیث سنمارگہ کے حوالے سے پیش فرمایا۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات قرآن کا نمونہ تھی اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کے جس نے اپنی زبان اور شرمگاہ کی حفاظت کی ضمانت دے میں جنت کی ضمانت دوں گا۔



Mohammed ImranSb

آخر میں حاصل مطالعہ میں عبدالعلی نے غزوہ بنی مصطلق میں پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا جس میں دو لوگوں کے پانی پر لڑائی ہونے جس میں انصار نے اپنی مدد کے لیے انصار کو پکارا اور مہاجر نے اپنی مدد کے لیے مہاجرین کو آواز دی۔

Abdul Ali


آخر میں امیر مقامی کا خطاب ہوا اس کے بعد مولانا مستقیم صاحب کی دعا سے اجتماع برخاست ہوا۔اس اجتماع کی کنوننگ محمد اسحاق نے کی۔




  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.