| سامعین اجتماع |
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج کا ہفتہ واری اجتماع کا آغاز عارف اللہ صاحب نے درس
قرآن سے کیا۔
مولانا سعادت اللہ صاحب نے درس حدیث پیش کی۔شوکت علی صاحب نے کنڑی زبان میں مولانا
یوسف اصلاحی صاحب کی رحلت پر خراج عقیدت کے پھول برسائے-آج کا سارا پروگرام محمد
نصراللہ کی کنویننگ سے ہوا۔امیر مقامی نے اس پورے پروگرام کا اپنے آسان لفظوں میں
ایک ہلکا پھلکا سا تبصرہ فرمایا۔
| محمد عارف اللہ |
| مولانا سعادت اللہ |
مولانا سعادت اللہ صاحب نے اپنے درس حدیث میں حدیث جبریل کے نام سے بڑے اچھے انداز سے حدیث شریف پیش کی عربی متن کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے اس کا ترجمہ پیش کیا۔انہوں نے درس حدیث میں جبرئیل علیہ السلام کا وہ واقعہ پیش کیا جو صحابہ اجمعین کو جبریل علیہ السلام دین سکھانے آئے تھے۔وہ خود ہی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے تھے۔اور جواب سن کر خود ہی تصدیق فرماتے تھے۔مولانا سعادت اللہ صاحب کا انداز بہت اچھا تھا لوگوں نے کافی پسند کیا۔اگر آخر میں ایک مرتبہ وہ عربی متن کو چھوڑ کر اردو میں ایک دفعہ سمجھا دیتے تو شاید زیادہ ذہن نشین ہو جاتا۔سعادت اللہ صاحب عربی متن کو اردو میں جو ٹرانسلیٹ کرتے تو پھر اسے تفصیل کی کوئی خاص ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
| شوکت علی |
شوکت علی صاحب نے مولانا یوسف اصلاحی صاحب کی خدمات سے لوگوں کو آگاہ کیا ان کی علمی خدمات کا ذکر کیا۔
آخر میں امیر مقامی اقبال احمد گڈیال صاحب نے آج کے اس پورے پروگرام کا خلاصہ پیش کیا۔چائے اور بسکٹ سے خالی ،آج کہ اس پروگرام کو لوگوں نے پسند کیا۔
| امیر مقامی اقبال احمد گڈیال |
پروگرام
برخاست ہوا۔
عبدالعلی
چامراج پیٹ
بنگلورو-9448256972
