Shadi Aisi bhe,Aik Misal-Aik Rasta

 


السلام علیکم
آج جماعت اسلامی ہند ہاسن کے گروپ میں،میں نے نکاح کا دعوت نامہ دیکھا جو آج عصر بعد مسجد معمور میں ہے۔میرے علم کے مطابق آج یہ منگنی کی رسم طئے تھی۔جو اچانک سے محفل نکاح میں بدل رہی ہیے۔لڑکا اور لڑکی کا گھرانا دینی ماحول سے آراستہ،دین اور دنیا کی دولت سے مالا مال۔لڑکا انجنیر بھی ہے۔قاری بھی ہے۔حافظ بھی ہے۔کویت میں عربیوں کو تراویح سناتا رہا ہے۔کسی چیز کی کوئی کمی نہی ہے۔لڑکی کا گھرانا علم و حکمت سے لبریز دین اور دنیا دونوں میں آگے رہنے والا گھرانا۔اگر یہ چاہتے اور ان دونوں فریق میں سے کوئی بھی اپنی خوہش کا اظہار کرتا تو ان کی خواہش پوری کرنے کے لئے لڑکی کے والد مجاہد اقبال ذرا بھی نہی ہچکچاتے اگر لڑکے والوں کا ڈمانڈ کسی ہال میں کرنا چاہتے تو اس کے لئے بھی تیار رہتے۔کھانے میں جتنے کچھ ڈشس بن سکتے تھے وہ بناتے۔مہنگے سے مہنگے ہال یا ہوٹل میں بھی شادی کرنے کو تیار،ایسے لوگوں کا سادگی کے ساتھ نکاح پر دونوں طرف کی خواتین کا راضی ہوجانا۔ کیا یے کسی طرح ممکن ہے۔یہ رشتہ تین سہیلیوں کے اندر گھوم گیا۔لڑکی کی نانی اور دادی ،لڑکے کی نانی ،یہ تینوں آپس میں سہیلیاں۔ان تینوں کے اسلامیات کے استاد ایک۔اللہ نے ان تینوں سہیلیوں کو آپس میں سادگی کے ساتھ رشتے دار بنادیا۔وقت کی اہم ضرورت ہے کہ خواہش نفس کو مارنا،ضرورت پڑنے پر اس کا ثبوت دینا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔اللہ تعالئ ایسے شادیوں پر ایسے جوڑوں پر اور ایسے جوڑوں کے خاندانوں پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ان خاندانوں کو تمام بلاوں سے محفوظ رکھے۔آمین
اگر میں ہاسن میں ہوتا تو ضرور شرکت کرتا،مجھے امید ہے کہ اس گروپ کے ممبرس جو ہاسن میں موجود ہیں وہ ضرور اس محفل نکاح میں شریک رہیں گے انشاء اللہ
واسلام
عبدلعلی ہاسن

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.