السلام علیکم
جمعہ کا خطبہ آل انڈیا یس آئی او کے سابق
صدر، محمد سلمان احمد صاحب کا رہا ۔ تقریر آسان ، دلوں میں اتر کر دستک دینے والی
مثالیں ،دریا کی سی روانی،آدھے گھنٹے کی اس تقریر کو روانی رکھتے ہوئے بھی ایک
گھنٹے کی ہوجاتی ۔ ان کی تقریر میں ان جملوں کا استعمال زیادہ تھا جسے ہم میں سے
کچھ لوگ اسے کئی کئی بار سن چکے ہیں ۔ مگر انہوں نے ایک الگ انداز سے پیش کیا ، ان
کے یہ جملے ہر ایک کو غور و فکر کی دعوت دیتے ہیں ۔ یقینا مطالعہ جو کچھ بھی ہوتا
ہے اسے لوگوں میں بیان کرنے سے بولنے کی صلاحیت بڑھتی ہے ۔ جو صلاحیت سلمان احمد
میں ہے وہ ہم میں بھی آسکتی ہے ۔ بشرطیکہ جو کچھ ہم پڑھتے ہیں اسے سنانے کا
انتظام کریں ۔ہمارے اجتماعات ایک حد تک تو ٹھیک ہیں ۔ مگر ہر ہفتے ہر شخص کو سنانے
کے لئے کہاں میسر آتے ہیں ۔ اور جنہیں سنانے کے لیے یہ سب کچھ مل جاتا ہے وہ
مطالعہ کہاں کر پاتے ہیں ۔ ہم کارکنوں کو چاہیے کہ ہمارے بچوں کو صرف یس آئی او کے
حولے کرکے مطمئن نہ ہوجائیں ۔ بلکے اپنے بچوں کی تربیت کے لئے ہماری مزید توجہ ان
کی قابلیت میں اضافہ کرتی ہے۔ ارکان جماعت کو بھی یس آئی او پر توجہ دینے کے
ضرورت ہے ۔
اس شعر کی طرح :
یہ مہر تاباں سے کوئی کہہ دے کہ اپنی کرنوں
کو گن کے رکھ لے
میں اپنے صحرا کے ذرے ذرے کو خود چمکنا
سکھا رہا ہوں
آج جو یس آئی او ہے آئیندہ سال اس سے بہتر
ہو ۔
والسلام
عبدالعلی بن عبدالقدیر اصلاحی ہاسن
Sabiq Sadar Tanzeem SIO ,Mohammed Salman Ahmed
0
January 01, 2023
Tags

