Mael Khair Abadi

السلام علیکم

اس صدی کو اسلام کی صدی بنانا ہے
اردو میں بچوں کے لیے کتابیں بہت کم دستیاب ہے ، بچوں میں کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا کرنا اس انٹرنیٹ کے دور میں ماں باپ کے لیے ایک مشکل کام ہے ۔ بچوں میں مطالعہ کا ذوق پیدا کرنے کے لیے اچھی کتابوں کا انتخاب ضروری ہے ۔ کتابوں کے انتخاب کے لئے ایک نام بہت مشہور ہے ۔ جو برصغیر ہند و پاک میں اپنا مقام بنا چکی ہے  ۔ مائل خیر آبادی یہ نام تقریبا تمام اردو دان حضرات واقف ہیں ۔ یہ اپنی کتابوں کے عنوان کچھ ایسے رکھتے ہیں کہ جس سے بڑی آسانی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ بچوں کے لئے ہی لکھی گئی ہیں ۔ سبق آموز ہیں ، اگر کسی کی اردو کمزور ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ اپنی اردو میں بہت جلد مہارت حاصل کرلیں گے ۔  ان کی کتابیں انگریزی ، ہندی ، اور اردو میں دستیاب ہیں انگریزی میں ان کی دس کتابیں ہیں اور ہندی میں 28 کتابیں اور اردو میں 68 کتابوں کو تصنیف کیا ہے ۔ جن میں زیادہ تر بچوں کے ذوق کا لحاظ رکھتے ہوئے ترتیب دئے گئے ہیں بچوں کو اس لیے بھی مطالعہ کا شوقین بنانا ہے کہ وہ خود بھی اپنی قابلیتوں کو پروان چڑھائے ۔ عقل و بصیرت ، فہم و تدبر میں نشونما ہو ۔ عام بچوں سے مختلف ہو ۔ ایک آدمی شاعر ہو سکتا ہے مگر اچھا شاعر ہونے کے لئے اس  سے متعلق مطالعہ بھی ہونا چاہیے ۔ جس کا مطالعہ جتنا زیادہ ہوگا اتنا زیادہ اس کے اشعار میں نکھار پیدا ہوگا ۔ اگر کوئی مزاحیہ اداکار ہے تو اسے طنزومزاح کے متعلق مطالعہ کرنا ہوگا مطالعے کے بغیر و طنز و مزاح کا ایک اچھا اداکار نہیں بن سکے گا ۔ غرض ایک اچھا سلجھا ہوا ڈاکٹر ، انجینئر ، تاجر ، کاشت کار، صنعت کار بننے کے لئے بھی مطالعہ کا ہونا ضروری ہے ۔ مطالعہ اس کا اپنا ذوق ہےجو کہ اسے اسکول اور کالج سے ہٹ کر وقت نکالنا ہوگا ۔ ہر اس چیز کا مطالعہ کرنا جو حقیقت پر مبنی ہو ، تعمیری ہو ، لوگوں کے شکوک رفع کرنے والا ہو ۔ ہاتھ کی لڑائی پر بھی زبان سے زیر کردے ۔ اسلام سے متعلق مطالعہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ آے دن اس پر حملے ہوتے ہی رہتے ہیں ۔ ٹی وی پر اسلام کے خلاف زہر اگلا جاتا ہے ۔ یہ سب اس لیے کہ ٹی وی پر بلایے جانے والے مہمان اور اینکر کا مطالعہ نفرت اور بغاوت اور مسلمانوں کے خلاف ہوتا ہے کیوں کے ان کو اس میدان میں شہرت حاصل ہوئی  اور ہم احتجاج اور پروڈکٹ کے بائیکاٹ تک سمٹ کر رہ جاتے ہیں ۔ جس سے اس شخص کو اور پراڈکٹ کو فائدہ ہوتا ہے ۔
مطالعہ کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ  قوم کے بہت سے افراد اس الزام لگانے والے نے الزام کو جہاں جہاں تک پہنچایا ہے ایک بارگی ٹوٹ پڑیں گے ۔ اور حقیقت سے پوری طرح واقف کرائں گے بلکہ اتنا ہی نہی ایک قدم اور بڑھیں گے ان میں سے ایک بڑی تعداد کو اپنا دوست بنالیں گے ۔ مطالعہ ڈنڈے اور طاقت کا استعمال نہی بلکے گفت و شنید اور دلائل سے زیر کرتا ہے ۔ اس صدی کو اسلام کی صدی بنانا ہے تو اپنے بچوں میں مطالعہ کا شوق پیدا کریں ۔ مائل خیر آبادی کی کتابوں سے اس کام کا آغاز کریں ۔
جنوری 21 اور 22 تاریخ کو ارکان کا دو روزہ اجتماع ہونے جا رہا ہے جس میں جماعت کا مکتبہ لگے گا وہاں پر مائل خیر آبادی کی کتابیں ریاعتی قیمت پر دستیاب ہوں گی ۔ کارکنانوں میں سے بھی جو لوگ اپنے بچوں کے متعلق فکر مند ہیں ۔ کرناٹک کے سارے ارکان جماعت اس اجتماع میں شریک ہونگے ان سے کہ کر منگوالیں ۔
ہوسکتا ہے اسٹاک کم ہو اور مطالبے بڑھ جائیں ابھی سے مکتبہ والوں کو آرڈر کردیں ۔ میں ان کا فون نمبر بھی دئے دیتا ہوں ۔9964355678 Aslam
  والسلام
  عبدالعلی

بن عبدالقدیر اصلاحی ہاسن

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.