محترم
امیر حلقہ السلام علیکم
اللہ کی ذات سے پوری امید ہے کہ آپ شفایاب ہورہے ہیں،
پرسوں قائم مقام کی زبانی سننے میں آیا کے آپ کی صحت بحال ہورہی ہے، دعاووں کی
درخواست بھی کی گئی۔
اللہ تعالیٰ کو اس جماعت کی ضرورت کا پورا علم ہے، اس
جماعت کے لئے آپ کی اہمیت کتنی ہیے وہ بھی جانتا ہے، اسے لئے تو وقت سے پہلے آپ کے
علم میں یہ بات ڈالی گئی کہ آپ کی صحت کے لئے آپ کے جسم میں کہاں اور کیا خرابی
ہے، تاکہ بروقت اس خرابی کو دور کیا جاسکے۔
انسانی جسم کے کچھ حصے برسہا برس تک کام کرتے کرتے تھک
جاتے ہیں، گِھس جاتے ہیں، سخت ہوجاتے ہیں۔ اعضاء کی کیا پوزیشن ہے اس کا علم اللہ
نے آپ ڈاکٹروں کو دیا ہے۔ جس کی مدد سے آپ نے بروقت اس کا علاج کرایا ہے۔
اور ایسا اس لئے ممکن ہوا کہ اللہ تعالیٰ آپ سے زیادہ
کام لینا چاہتا ہے۔ ملک کے حالات شائد آپ کو پہلے سے زیادہ مشغول و مصروف رکھنے
والے ہیں، آپ کی صلاحیتیں پہلے کے مقابل زیادہ استعمال میں آنے والی ہیں۔ اس لئے
اللہ تعالیٰ نے چند بلاک کے ساتھ چند دن کے لئے مختصر آرام میں رکھا ہیے۔ پھر وہ
آپ کو مکمل شفاء عطاء فرمائیگا، تندرستی دیگا، دوروں سے جو تھکان ہوتی تھی اس تکان
میں کمی کریگا، آپ کو طاقت و قوت عطاء فرمائیگا۔
اِنشاء اللہ آپ کو چند دن آرام کے ساتھ ریفرش ہونے کے
بعد پورے حوصلے کے ساتھ تحریک کے کام میں لگائے گا۔
لا بأس طهور إن شاءاللّٰه
عبدالعلی
بن عبدالقدیر اصلاحی
ہاسن
Eyadat Nama
0
December 27, 2023
Tags

