میں نے فیس بک پر ایک پوسٹ دیکھی، جس میں بتایا گیا ہے کہ:- جو مخلوق خدا پر بھروسہ کرتی ہے، اور کل کے لئے خوراک کو جمع نہی کرتی وہ جانور کہلاتی ہے، اور جو مخلوق کئی کئی دن کا راشن جمع کرکے خوراک پر بھروسہ کرتی ہے، وہ اشرف المخلوقات کہلاتی ہے۔
بات بڑی جاندار تھی اس کے لائکس بھی بہت آئے اور لوگوں نے اسے شیئر بھی بہت کیا۔ گویا کہ وہ پوسٹ کل کے جمع کرنے کی مخالفت میں تھی اور جو آئیندہ کے لئے جمع کرتے ہیں انہیں خدا پر کم خوراک پر زیادہ ایمان مانا جارہا تھا۔ ویسے تو صاف صاف بتایا نہی جارہا تھا مگر اشارے ایسے ہی تھے۔ انسان اور دوسرے مخلوقات میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ انسان اپنی رہائش کے لئے ایک رہائش تعمیر کرتا ہے، جس میں جانوروں کی طرح صرف رات بسر کرنا نہی ہوتا ہے، اور نہ جانوروں کی طرح صرف آرام کرنے کی جگہ سمجہتا ہے۔ کھانا کہیں اور کھاتا ہو، نہانا کہیں اور، نہ پانی کا اسٹاک اور حاجت سے فارغ
جانور چرند، پرند، اور دوسری تمام زمینی مخلوق کے لئے گھر یا گھونسلہ اپنے آرام کے لئے ہے۔ اور باقی ضروریات کے لئے وہ مخلوق پوری زمین کو استعمال کرتی ہے۔
انسان اپنی تمام ضروریات کے لئے ایک گھر رکھتا ہے۔ جس میں آرام کرتا ہے، کھاتا ہے، نہاتا ہے، اور اپنی تمام ضروریات کو پوری کرنے کی جگہ سمجھتا ہے۔ اس کے ہاں مہمانوں کا آنا جانا رہتا ہے جس کے لئے وہ اپنے گھر ضروری سامان کا اسٹاک رکھتا ہے۔ بعض قریوں میں سامان کی دستیابی کافی مشکل ہوتی ہے۔ اس کے لیے ہر ضرورت کے لئے باہر نکلنا ایک جوکھم بھرا کام ہے اور یہ کام انجام دینا کسی کے بس میں نہی ہے۔ ضرورت کا سامان ضرورت پڑنے پر خریدنا ایک بڑا نقصان دہ کام ہے، وقت اور پیسے کے بربادی ہے۔ ہر ضرورت کی چیز کے لئے موٹر سائیکل نکالنا آسان کام نہی ہے۔ پوسٹ ایسی لگائیں جس سے ثواب ملے، لوگوں کو فائدہ پہنچے، لوگ دعائیں دیں۔ میں خود اپنی گاڑی کا پٹرول ٹیانک بھروا کر رکھتا ہوں، کیونکہ مجھے تھوڑا تھوڑا پٹرول ڈلواتے رہنا، جب کہ قدم قدم پر پٹرول بنک موجود ہیں، ایک مشکل کام لگتا ہے۔ دوچار گاڑیوں کی قطار تو رہتی ہی ہے۔
انسان اشرف المخلوقات ہوتے ہوئے گھر میں راشن کا اسٹاک نہ رکھے، الماری ہوتے ہوئے کچھ کپڑے نہ رکھے، ٹینکی ہوتے ہوئے پانی نہ بھرے، اور جیب میں دولت کا اسٹاک رکھے تو وہ اشرف المخلوقات میں کا ایک بیوقوف فرد ہی ہوگا۔
اور اس سے بیوقوف لوگ ہی اس کی باتوں پر عمل کرکے دنیا اور آخرت دونوں میں نقصان اٹھائیں گے۔
عبدالعلی بن عبدالقدیر اصلاحی ہاسن
