﷽
جنابجمیل احمد جمیؔل صاحب
نعت
شریف
دل
کی دھڑکن نام مدینہ
میرا
سکون آرام مدینہ
روز
و شب رحمت کی بارش
دیکھو
فیض عام مدینہ
اجلے
اجلے صبح کے جلوے
روشن
روشن شام مدینہ
میری
تمنا زمزم و کوثر
پیاسے
لبوں کا جام مدینہ
میرا
سینہ چیر کے دیکھو
نقش
ہیں دل پر نام مدینہ
روح
کی منزل منزل کعبہ
ایماں
کا انعام مدینہ
نام
محمد رحمت عالم
امن
کا مسکن نام مدینہ
نظروں
کی تسکین کے جلوے
صبح
و مدینہ شام مدینہ
عالم
عالم گونج رہا ہے
نام
محمد نام مدینہ
عشق
محمد کے صدقے میں
مجھ
کو ملا انعام مدینہ
چلیے
جمیؔل اب حکم خدا سے
باندھے
ہوئے احرام مدینہ
1994 میں لکھی گئی نعت شریف
نشر و
اشاعت
