جماعت اسلامی ہند ہاسن قسط٤

 

جماعت اسلامی ہند ہاسن قسط٤

مسجداعظم

ہاسن میں مولانا محمد سراج الحسن صاحب کو سیرت کے جلسے میں مدعو کیا گیا تھا سیرت پر آپ کی            تقریر ہوئی۔ پروگرام کے بعد ملاقاتیں ہوئیں۔مولانا کی ملاقات اور خطاب نے شہر کے بہتریں نوجوانوں کو متاثرکیا تھا۔         


مولانا محمد سراج الحسن صاحب نے شہاب الرحمان صاحب سے کچھ مخصوص نوجوانوں سے تفصیلی ملاقات کی خواہش ظاہر کی جس کا اہتمام شہاب الرحمان صاحب نے اپنے قریبی دوستوں سے کرایا۔ جن میں سب سے پہلا نام آتا ہے جناب فضل اللہ شریف صاحب کا تو دوسرے نمبر پرعبدالقدوس صاحب(قدوس بھئی جان)(آذاد اسٹور) پھر اسی طرح جمیل احمد جمیل صاحب۔رکن جماعت اول حاجی عبدالسلام صاحب(سلام شامیانہ)ان نوجوانوں سے مولانا نے اسٹیڈی سرکل قائم کرنے کا مشورہ دیا اور ہاسن میں فضل اللہ شریف صاحب کی نظامت میں باقاعدہ اسلامک اسٹیڈی سرکل کا قیام عمل میں آیا۔ جس کا ہفتہ واری

اجتماع بارلین مسجد کے احاطے میں

ہوا کرتا تھا ایک کمرہ اسی غرض کے لیے کرایے پر لیا گیا تھا جہاں اتوار کا دن رسالئہ دینیات کا درس ہوتا تھا جس میں آٹھ سے دس افراد پابندی کے ساتھ شامل ہوتے تھے۔بعد میں ان کی تعداد پندرہ سے بیس تک تجاوز کرگئی۔یوں جماعت اسلامی ہند کی ابتداء ہاسن میں اسٹیڈی سرکل سے ہویی ۔

آج تک یہ' یا ان کے اپنے کسی قریبی نے اس کا ذکر تک اپنی زبان پر نہیں لایا۔ یہ میں ہوں جو اس معاملے پر قلم اٹھایا ہوں۔اور اپنی طرف سے پوری کوشش یہ کر رہا ہوں کے ایک لفظ بھی جھوٹ نہ ہو اور کسی کے بارے میں بھی مبالغہ سے کام نہ لوں۔اور نہ کسی کی پگڑی اچھالوں.

یہ بتانے کے لئے کے دیکھو اپنے خاندان کے جن بزرگوں کا احترام کرتے ہو یہ تحریک انہی کی برپا کردہ ہے۔ان کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہو تو پھر اپنے آپ کو اس تحریک کے حوالے کردو۔جو لوگ بھی اپنے آپ کو اس تحریک کے حوالے کیا ہے ان  کی دنیا بھی بہترین ہوئی ہے اور انشاء اللہ آخرت بھی بہترین ہوگی

تحریک کو اب باقاعدہ کام کرنے کے لئے افراد مل گئے۔جن میں سب سے نمایاں۔۔۔جاری

باقی آئندہ

عبدالعلی۔چامراج پیٹ۔بنگلورو
9448256972

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.